43

نشرت بھروچا نے دیوالی سے پہلے خود کو ایک لگژری تحفہ دے دیا 

بالی وڈ اداکارہ نشرت بھروچا نے دیوالی سے پہلے خود کو ایک لگژری تحفہ دیا ہے۔ انہوں نے 2 کروڑ روپے مالیت کی رینج روور خریدی ہے۔ اداکارہ کو ممبئی میں اپنی نئی اور چمچماتی ہوئی کالی SUV میں دیکھا گیا۔

اداکارہ نے اپنی نئی گاڑی خریدنے کے بعد پہلا اسٹاپ ممبئی کے مشہور سددھ ونائیک مندر پر کیا، جہاں انہوں نے دعائیں کیں۔ مندر کے باہر موجود مداحوں اور پاپرازی نے انہیں ان کی نئی کار پر مبارکباد دی، جس کا نشرّت نے مسکراتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔ 

اداکارہ کو مندر کے باہر لوگوں میں پیسے تقسیم کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا، جو ان کی اس خوشی کے دن کو مزید خاص بنا گیا۔

نشرت بھروچا کی نئی رینج روور سپورٹ بھارتی مارکیٹ کی سب سے پسندیدہ لگژری گاڑیوں میں سے ایک ہے، جس میں مساج سیٹس، ہیڈز اپ ڈسپلے، اور نوائس کینسلیشن جیسے جدید فیچرز شامل ہیں۔

اداکارہ کو آخری بار 2023 کی فلم ’اکیلی‘ میں دیکھا گیا تھا، جس میں وہ ایک عام بھارتی لڑکی کا کردار ادا کرتی ہیں جو ایک جنگ زدہ علاقے میں پھنس جاتی ہے اور اپنی بقا کے لیے لڑتی ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں