44

پربھاس کی فلم سالار پارٹ 1 نے ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر 250 دن مسلسل ٹرینڈ کرنے کا ریکارڈ قائم کردیا

انڈین سپر اسٹار پربھاس کی فلم ’سالار: پارٹ 1 – سیز فائر‘  نے نہ صرف باکس آفس پر دھوم مچائی بلکہ اس کی کامیابی کا سلسلہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر بھی جاری ہے۔ یہ فلم مسلسل 250 دن تک ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر ٹرینڈ کرتی رہی ہے اور یہ ایک نیا ریکارڈ بن گیا ہے۔

پربھاس کی سالگرہ کے موقع پر ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار کی جانب سے ایک پوسٹ میں کہا گیا، “جب بات ہو ایکشن کی، تو پربھاس ہمیشہ اپنے بیسٹ موڈ میں ہوتے ہیں۔ سالگرہ مبارک ہو سالار کو۔”

’سالار پارٹ 1‘ نے نہ صرف تھیٹر میں کامیابی کے جھنڈے گاڑے بلکہ ٹی وی پر بھی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی فلموں میں شامل ہوگئی ہے۔ اس فلم نے ٹی وی پر 30 ملین ناظرین کو اپنی طرف متوجہ کیا اور 2024 کی سب سے کامیاب ٹی وی پریمیئرز میں شامل ہو گئی ہے۔

یہ فلم اب بھی عالمی سطح پر شائقین کو متوجہ کر رہی ہے اور سالار پارٹ 2: شوریاگا پروام کے لیے شائقین میں بے تابی بڑھا رہی ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں