33

گووندا اور کرشنا ابھیشیک کی 7 سال بعد صلح، خاندانی تنازعے کا اختتام

 

بالی ووڈ اداکار گووندا اور ان کے بھانجے کرشنا ابھیشیک کے درمیان 7 سال سے جاری سرد مہری بالآخر ختم ہوگئی ہے۔ 

حال ہی میں دونوں کے درمیان صلح ہوئی، جس کے بعد کرشنا نے ایک انٹرویو میں اس بات کی تصدیق کی کہ تمام گلے شکوے دور ہوگئے ہیں اور دونوں آگے بڑھ چکے ہیں۔

گووندا حال ہی میں ایک حادثے میں زخمی ہوئے تھے جب ان کے گھر میں غلطی سے ریوالور چل گیا تھا۔ اس واقعے کے بعد کرشنا نے آسٹریلیا سے واپسی پر اپنے ماموں سے ملاقات کی۔ کرشنا نے اسے ایک جذباتی لمحہ قرار دیا اور کہا کہ پرانی یادیں تازہ ہوگئیں۔

کرشنا کی بیوی کشمیرا شاہ نے بھی اسپتال میں گووندا کی عیادت کی تھی۔ کرشنا نے مزید بتایا کہ گووندا کی بیٹی ٹینا آہوجا سے ملاقات بھی ان کے لیے جذباتی تھی، اور سب نے مل کر ہنسی مذاق کیا اور پرانے دنوں کی باتیں کیں۔

کرشنا نے وعدہ کیا کہ اب وہ باقاعدگی سے اپنے ماموں اور مامی سے ملنے آئیں گے، اور یہ خوشگوار ملاقاتیں جاری رہیں گی۔
 





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں