38

کیرئیر سے کوئی شکایت نہیں، مختلف کرداروں پر ناظرین کا پیار حاصل کیا، ارشد وارثی

بالی ووڈ اسٹار ارشد وارثی، جو اپنی نئی فلم ’بندا سنگھ چوہدری‘ کے ساتھ پردے پر واپس آ رہے ہیں، اپنے متنوع کرداروں پر ناظرین کی پذیرائی سے خوش ہیں۔ 

انہوں نے اپنی کیرئیر پر اظہارِ اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ انہیں مزاحیہ کرداروں کے علاوہ بھی مختلف قسم کے کردار ادا کرنے کا موقع ملا ہے، جس پر وہ شکر گزار ہیں۔

بالی ووڈ ہنگامہ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ارشد نے کہا، “میرے پاس اپنے کیرئیر سے کوئی شکایت نہیں ہے۔ میں خوش قسمت ہوں کہ مجھے مختلف اقسام کے کردار نبھانے کا موقع ملا ہے۔” 

انہوں نے مزید کہا کہ جہاں بہت سے اداکار مزاحیہ کرداروں میں قید ہو کر رہ جاتے ہیں، وہیں ان کو سیریس کرداروں میں بھی سراہا گیا ہے۔ 

ان کا کہنا تھا، “میں نے کبھی بھی اپنے کردار کی سنجیدگی کو متاثر نہیں ہونے دیا، چاہے وہ کسی مزاحیہ فلم میں ہو یا کسی سنجیدہ فلم میں۔”

ارشد وارثی نے اپنی کامیڈی سے سیریس کرداروں تک کی مختلف کامیاب فلموں میں کام کیا ہے، جن میں منا بھائی ایم بی بی ایس، لگے رہو منا بھائی، عشقیہ، دھمال شامل ہیں۔
 





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں