43

بھارتی ٹیلی ویژن کا مشہور ڈرامہ ’سی آئی ڈی‘ واپسی کے لئے تیار

بھارتی ٹیلی ویژن کا مشہور ڈرامہ CID اب واپسی کے لئے تیار ہے، سونی انٹرٹینمنٹ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ نے ایک مختصر کلپ جاری کر کے شائقین کو خوشخبری سنائی ہے کہ CID ایک نئے سیزن کے ساتھ واپس آرہا ہے۔ 

شِواجی ساٹم کو اے سی پی پردیومن کے کردار میں دیکھ کر شائقین خوشی سے جھوم اٹھے ہیں۔ ساتھ ہی اس میں دیا شیٹی (دیا) اور ادیتیہ سریواستو (ابھیجیت) بھی واپس نظر آئیں گے۔

ٹیزر میں پردیومن کو ایک دھماکے کی جگہ پر پریشانی کے عالم میں دکھایا گیا ہے، اور ساتھ ہی شو کا مشہور ساؤنڈ ٹریک سنائی دیتا ہے، جس سے واپسی کا اعلان کیا گیا ہے۔ 

شائقین نے سوشل میڈیا پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “CID کی واپسی بچپن کی یادیں تازہ کر رہی ہے” اور “یہ میرا پسندیدہ شو ہے، واپس آ گیا ہے۔”

تاہم، فریڈرکس کے کردار کو شائقین یاد کریں گے، کیوں کہ دینیش پھاڈنیس، جو یہ کردار نبھاتے تھے، گزشتہ سال دسمبر میں انتقال کر گئے تھے۔
 





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں