43

اکشے کمار کی ہارر کامیڈی بھوت بنگلہ میں وامیقہ گبی مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوں گی

بالی ووڈ اسٹار اکشے کمار کی نئی ہارر کامیڈی فلم “بھوت بنگلہ” میں نوجوان اداکارہ وامیقہ گبی کو مرکزی کردار کے لیے منتخب کر لیا گیا ہے۔ 

اکشے کمار نے اپنے جنم دن پر اس پروجیکٹ کا اعلان کیا تھا جس میں وہ ہدایت کار پریادرشن کے ساتھ 14 سال بعد دوبارہ کام کر رہے ہیں۔ ان دونوں نے اس سے قبل فلم “ہیرا پھیری” اور “بھول بھلیاں” جیسے مشہور مزاحیہ فلمیں بنائی ہیں۔

ذرائع کے مطابق، وامیقہ اس کردار کے لیے بہترین قرار دی گئی ہیں۔ ایک قریبی ذرائع نے بتایا کہ “وامیقہ گبی نے ڈیجیٹل دنیا میں اپنے کام سے سب کو متاثر کیا ہے اور اب وہ فلمی دنیا میں اپنی جگہ بنانے کے لیے تیار ہیں۔” اس فلم میں وہ اکشے کے ساتھ مزاح اور ہارر کا انوکھا امتزاج لے کر آئیں گی۔

“بھوت بنگلہ” میں وامیقہ کے علاوہ مزید دو خواتین اداکارائیں بھی ہوں گی، جن کے ساتھ ایک مضبوط کاسٹ شامل ہے، جس میں پریش راول، راجپال یادو اور اسرانی جیسے کامیڈین بھی نظر آئیں گے۔ 

اکشے کمار نے 9 ستمبر کو اس فلم کا موشن پوسٹر شیئر کیا تھا جس میں ایک بلی کے ساتھ اکشے کی مزاحیہ تصویر موجود ہے۔ فلم کی پروڈیوسر اکتا کپور ہیں، تاہم اس کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان ابھی باقی ہے۔
 





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں