43

مناہل ملک لیک ویڈیوز معاملے پر مفتی قوی بھی بول پڑے

ٹک ٹاکر مناہل ملک کی لیک ہونے والی ویڈیوز کے معاملے پر مفتی عبدالقوی نے بھی اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے۔

مفتی عبدالقوی کا کہنا ہے کہ وہ مناہل اور ویڈیو میں موجود لڑکے کو ذاتی طور پر جانتے ہیں، کیونکہ مناہل ان سے مختلف معاملات میں رہنمائی کےلیے رابطے میں رہتی ہیں۔

مفتی قوی نے لیک ویڈیوز کو اصلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ویڈیوز کو دیکھ کر بالکل بھی نہیں لگ رہا کہ وہ ایڈٹ کی گئی ہیں، کیونکہ ایڈٹ شدہ ویڈیوز صاف پہچانی جاتی ہیں۔

مفتی نے مناہل ملک کو مشورہ دیا کہ وہ بہانے بنانے اور ویڈیوز کو جعلی قرار دینے کے بجائے اپنی غلطی تسلیم کریں کیونکہ اس طرح وہ ویڈیو لیک کرنے والے ملزمان کو باآسانی قانون کی گرفت میں لاسکتی ہیں۔

یاد رہے کہ چند روز قبل ٹک ٹاکر مناہل ملک کی 10 نامناسب ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔ لیکن ٹک ٹاکر نے انھیں جعلی اور ایڈٹ شدہ قرار دیا تھا۔

واضح رہے کہ مفتی عبدالقوی کا بھی مختلف ٹک ٹاکرز اور شوبز شخصیات کے ساتھ اسکینڈل سامنے آیا تھا۔

 

 





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں