29

سشانت سنگھ کیس میں ریا چکروتی کو ریلیف مل گیا

بالی ووڈ کے اداکار سشانت سنگھ راجپورت کے کیس میں ان کی گرل فرینڈ ریا چکروتی کو بھارتی سپریم کورٹ کی جانب سے بڑا ریلیف مل گیا۔

سشانت سنگھ کی خودکشی کے بعد اداکار کے اہل خانہ نے ریا چکرورتی اور ان کی فیملی کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا۔ کیس میں سی بی آئی نے اداکارہ اور ان کے اہل خانہ کے خلاف ایک سرکلر جاری کیا تھا جس کے باعث وہ بیرون ملک سفر کرنے سے قاصر تھے۔

تاہم اب بھارت کی سپریم کورٹ نے سی بی آئی کے اس لک آؤٹ سرکلر کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ نے سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن، بیورو آف امیگریشن اور مہاراشٹر حکومت کی جانب سے دائر کی گئی درخواست کو خارج کردیا، جس میں ریا چکرورتی، بھائی، والد اور دیگر کے خلاف لک آؤٹ نوٹس کو کالعدم قرار دینے کے ممبئی ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت اور ریا چکرورتی اس وقت تعلقات میں تھے جب سشانت سنگھ نے خودکشی کرلی تھی۔ جس کے بعد سشانت کے والد نے ریا چکروتی پر خودکشی کے لیے اکسانے اور منی لانڈرنگ کے الزامات کے تحت ایف آئی آر درج کرائی تھی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں