38

عاطف اسلم نے گوہر ممتاز سے معافی کیوں مانگی؟ وجہ سامنے آگئی

پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم نے ساتھی گلوکار گوہر ممتاز سے معافی مانگ لی۔

گوہر ممتاز اور عاطف اسلم نے جل بینڈ میں ساتھ کام کیا تھا تاہم کئی سال کا یہ ساتھ ختم ہوا تو دونوں میں دوریاں بھی آگئیں۔

سوشل میڈیا پر گوہر ممتاز کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ بتا رہے ہیں کہ عاطف اسلم نے ان سے معافی مانگ لی ہے۔

دراصل اس ویڈیو میں گوہر، عاطف اسلم کے ایک پرانے انٹرویو کے حوالے سے بات کر رہے ہیں جس میں انہوں نے گوہر سے متعلق منفی تبصرہ کیا تھا اور گلوکار کو ان کے اس تبصرے سے تکلیف پہنچی تھی۔

گوہر ممتاز نے بتایا کہ ان کے اور عاطف کی درمیان پیدا ہونے والی یہ تلخی دور ہوگئی جب ایک دن عاطف نے ان سے معافی مانگ لی۔

سوشل میڈیا پر گلوکار گوہر ممتاز کے اس انٹرویو کی کلپ وائرل ہورہی ہے جس پر صارفین دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں، جل بینڈ کے فینز کا کہنا ہے کہ وہ آج بھی بینڈ کے گانوں سے لطف اندوز ہوتے ہیں اور ماضی کے اس معروف بینڈ کو ساتھ دیکھنا چاہتے ہیں۔
 





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں