36

کرن ارجن کی 3 دہائیوں بعد دنیا بھر کے سنیما گھروں میں واپسی

بھارتی فلمساز راکیش روشن نے ماضی کی مشہور فلم ’کرن ارجن‘ کو پھر سے سنیما گھروں میں ریلیز کرنے کا اعلان کردیا۔

راکیش روشن نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر فلم کرن ارجن کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے یہ اعلان کیا ہے کہ وہ فلم کے 30 سال مکمل ہونے کی خوشی میں اسے پھر سے سنیما گھروں میں ریلیز کررہے ہیں۔

فلم میں مرکزی کردار بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان اور سلمان خان نے ادا کیے جس کے بعد ان دونوں خان کی جوڑی نے خوب شہرت کمائی اور اسے فلم بینوں کی جانب سے بےحد پسند کیا گیا۔ 

اس فلم میں کرن اور ارجن کی ماں کا کردار ادا کرنے والی راکھی جی کا ایک ڈائیلاگ ’میرے کرن ارجن آئیں گے‘ بھی بے حد مشہور ہوا تھا، جس سے آج بھی اس فلم کی یاد تازہ ہوجاتی ہے۔

راکیش روشن نے فلم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’راکھی جی نے ٹھیک کہا تھا کرن ارجن آئیں گے‘۔ ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ فلم 22 نومبر کو دنیا بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

یاد رہے کہ کرن ارجن 1995 میں ریلیز ہوئی تھی جس کو راکیش روشن نے پروڈیوس کیا تھا۔ شاہ رخ خان اور سلمان خان کی یہ فلم بلاک بسٹر ثابت ہوئی تھی، جس نے ایک لمبے عرصے تک سنیما گھروں پر راج کیا تھا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں