52

میرا نے یوٹیوب چینل بنانے کے لیے 10 لاکھ دینے کی پیشکش کی، نادیہ خان کا انکشاف

پاکستان کی مشہور مارننگ شو میزبان نادیہ خان نے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ اداکارہ میرا نے انہیں اپنا یوٹیوب چینل بنانے کے لیے 10 لاکھ روپے کی پیشکش کی تھی۔

نادیہ خان کا کہنا تھا کہ میرا سے ان کی پرانی دوستی ہے اور انہوں نے میرا کی زندگی میں کئی اتار چڑھاؤ دیکھے ہیں۔ 

انہوں نے بتایا کہ حال ہی میں ترکی میں میرا سے ملاقات ہوئی جہاں میرا نے جذباتی ہوکر انہیں گلے لگایا اور کہا کہ وہ انہیں 10 لاکھ روپے دیں گی اگر وہ ان کے لیے بہترین یوٹیوب چینل بنا دیں۔

نادیہ خان نے کہا کہ انہوں نے میرا کو کہا کہ وہ چینل ویسے ہی بنا دیں گی، مگر میرا نے اصرار کیا کہ “تمہیں 10 لاکھ دوں گی، تم نے زبردست کا چینل بنا کے دینا ہے۔”
 





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں