29

مدیحہ امام کا نوجوانوں کو بیرون ملک شادی نہ کرنے کا مشورہ 

پاکستانی اداکارہ مدیحہ امام نے نوجوانوں کو بیرون ملک شادی نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ 

اداکارہ فیصل قریشی کے پوڈکاسٹ میں شریک ہوئیں اور اپنی شادی کے تجربات اور چیلنجز پر کھل کر بات کی۔

مدیحہ امام نے کہا کہ بیرون ملک مقیم شخص سے شادی کرنا آسان نہیں ہے، جو لڑائیاں رو برو بیٹھ کر دو تین جملوں میں ختم کی جا سکتی ہیں، وہ فون پر ایک سے دو ہفتے تک کھچ جاتی ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ دوری کے باعث محبت بڑھتی ہے، مگر ساتھ ہی جھگڑوں کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ انہوں نے اور ان کے شوہر نے فیصلہ کیا کہ وہ اپنی مصروفیات میں بھی توازن برقرار رکھیں تاکہ دور رہ کر بھی رشتہ مضبوط رہ سکے۔
 





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں