37

راجپال یادو کی اپنے مشہور کردار چھوٹا پنڈت کے روپ میں ’بھول بھلیاں 3‘ میں واپسی

معروف اداکار راجپال یادو ایک بار پھر اپنے مشہور کردار چھوٹا پنڈت کے روپ میں ’بھول بھلیاں 3‘ میں واپس آرہے ہیں۔ یہ تیسرا موقع ہوگا جب راجپال یادو اس کردار کو ادا کرتے نظر آئیں گے، جو ان کی بہترین کامیڈی کے باعث مداحوں میں بےحد مقبول رہا ہے۔

راجپال یادو نے اپنے کردار کے ارتقاء کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چھوٹا پنڈت صرف ایک کردار نہیں، بلکہ ایک مزاحیہ کارٹون کا روپ ہے، جو لوگوں کو ہنساتا ہے اور کسی پر طنز نہیں کرتا بلکہ اپنی شخصیت سے ہی ہنسی پیدا کرتا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس بار چھوٹا پنڈت چندن کے پیسٹ سے ڈھکا ہوگا، جو اس کے اندر کی تمام منفی جذبات کو ختم کرنے کی علامت ہے، اور اس میں ایک نیا مزاحیہ پہلو بھی سامنے آئے گا۔

راجپال یادو کے مطابق، ان کے اور کارتی آریان کے درمیان ایک خاص بانڈ ہے، اور بھول بھلیاں 2 میں ساتھ کام کرنے کا تجربہ بھی یادگار رہا۔ بھول بھلیاں 3 کی ہدایتکاری انیس بزمی اور پروڈکشن بھوشن کمار کے ذمے ہے۔ 

فلم میں کارتک آریان، مادھوری ڈکشٹ، ودیا بالن اور تریپتی ڈمری جیسے بڑے نام شامل ہیں، جو اس دیوالی کی ریلیز کو ایک شاندار تفریح بنائیں گے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں