49

زمبابوے کی گلوکارہ نے عاطف اسلم کا گانا گنگنا کر سب کو حیران کر دیا

زمبابوے کی ایک خاتون نے گلوکار عاطف اسلم کا گانا گنگنا کر خوب داد سمیٹی ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو عامر ہاشمی نامی پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار کی جانب سے پوسٹ کی گئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بلیک خاتون عاطف کا گانا گنگنا رہی ہیں۔

زمبابوے سے تعلق رکھنے والی یہ خاتون عاطف اسلم کا مشہور گانا ’تیرے سنگ یارا‘ گنگنا رہی ہیں جبکہ گلوکار عامر ہاشمی بھی ان کے ساتھ سُر ملاتے نظر آرہے ہیں۔

گلوکار کی اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں اور مداح زمبابوے کی خاتون کو اردو زبان میں گاتا دیکھ کر خوب متاثر ہورہے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ خاتون کو عاطف اسلم کا گانا زبانی یاد ہے اور وہ بہترین انداز میں گانا گارہی ہیں اس سے معلوم ہوتا ہے کہ زمبابوے کی یہ خاتون عاطف کی مداح ہیں۔

 





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں