46

سلمان خان کو فون پر قتل کی دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار

بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان اور معروف شخصیت ذیشان صدیقی کو فون کالز پر قتل کی دھمکیاں دینے والا شخص گرفتار کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ممبئی پولیس نے نوئیڈہ سے ایک 20 سالہ نوجوان کو سلمان خان اور ذیشان صدیقی کو قتل کی دھمکیاں دینے کے الزام میں گرفتار کر کے اس سے تفتیش شروع کردی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملزم کی شناخت محمد طیب عرف گرفان خان نام سے ہوئی ہے جس کو بروز منگل حراست میں لیا گیا۔

مزید انکشاف ہوا ہے کہ جمعہ کو این سی پی لیڈر بابا صدیقی کے بیٹے ذیشان صدیقی کے باندرہ ایسٹ کے پبلک ریلیشن آفس میں ایک دھمکی آمیز کال موصول ہوئی تھی، جس میں تاوان کا مطالبہ کیا گیا تھا جبکہ ذیشان صدیقی اور سلمان خان دونوں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئی تھیں۔

یاد رہے کہ حال ہی میں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے سینئر رہنما بابا صدیق کوقتل کر دیا گیا تھا جس کے بعد ان کے بیٹے اور سلمان خان کو بھی جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں