40

’’ابھی سنگل ہوں‘‘؛ ارجن کپور نے ملائیکہ سے علیحدگی کی تصدیق کردی

بھارتی اداکار ارجن کپور نے ملائیکہ اروڑہ سے راہیں جدا ہونے کی تصدیق کردی۔

حال ہی میں ارجن کپور  ایک تقریب میں شریک تھے جہاں انہوں نے لوگوں سے مخاطب ہونے کےلیے مائیک تھاما تو سب نے ملائیکہ کے نام کے نعرے لگانے شروع کردیے۔

جس پر ارجن کپور نے ملائیکہ سے اپنے تعلقات ختم ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’ابھی میں سنگل ہوں‘۔

سوشل میڈیا پر کئی دنوں سے یہ قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ ملائیکہ اور ارجن کے درمیان علیحدگی ہوگئی ہے تاہم اب تک اس جوڑے کی جانب کوئی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی تھی۔

تاہم اب ارجن نے ویڈیو میں تصدیق کردی ہے کہ وہ سنگل ہیں جبکہ ملائیکہ اس بارے میں میڈیا پر بات کرنے سے گریز کرتی نظر آئی ہیں۔

ملائیکہ اروڑہ کی ارباز خان سے طلاق کے بعد ارجن کپور سے ان کے تعلقات کی خبریں سامنے آئی تھیں، جس کی ملائیکہ نے سوشل میڈیا پر تصدیق کرتے ہوئے ارجن کے ساتھ تصاویر بھی شیئر کی تھیں۔ اس جوڑی کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے رہے۔

واضح رہے کہ آخری مرتبہ ارجن کپور کو ملائیکہ کے والد کی خودکشی کے بعد آخری رسومات پر اداکارہ کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں