44

دی راک کی جمانجی 3 کی ریلیز کا اعلان کر دیا گیا

ہالی ووڈ کی مشہور فلم جمانجی اور جمانجی؛ ویلکم ٹو دی جنگل کے بعد اس فرنچائز کے تیسرے حصے کو ریلیز کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

ایک مرتبہ پھر ایکشن اور ایڈونچر کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہونے والا ہے، معروف ہدایتکار اور پروڈیوسر جیک کاسدان، جو جانسٹن کی ایکشن تھرلر فلم جمانجی کا تیسرا حصہ 11 دسمبر 2026 میں ریلیز کیا جائے گا۔

رپورٹس کے مطابق سونی نے یہ بھی تصدیق کی ہے کہ فلم کے چاروں مرکزی اداکار، ڈوین جانسن عرف دی راک، کیون ہارٹ، کیرن گیلن، اور جیک بلیک ایک مرتبہ پھر بڑے پردے پر اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

 تاہم اس مرتبہ کولمبیا پکچرز کی پیشکش جمانجی فرنچائز کی اس فلم کی ہدایتکاری جیک کاسدان اکیلے کر رہے ہیں جو 2026 تک مکمل کر کے ریلیز کی جائے گی۔

یاد رہے کہ “جمانجی: ویلکم ٹو دی جنگل” نے دنیا بھر سے 960 ملین سے زیادہ کی کمائے تھے، جو 2017 کی پانچویں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی تھی۔

اس ہی طرح جمانجی دی نیکسٹ لیول نے بھی باکس آفس پر دھوم مچا دی تھی جس نے دنیا بھر سے 800 ملین سے زائد کما کر خوب نام کمایا تھا۔

 

 

 

 

 

 

 





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں