بالی وڈ کی مقبول کامیڈی سیریز “ہاؤس فل” کی پانچویں فلم “ہاؤس فل 5” اپنے آخری شوٹنگ مرحلے میں داخل ہو گئی ہے۔
اگلے ماہ ممبئی کے چترکوٹ گراؤنڈز میں کلائمکس اور ایک شاندار گانے کی شوٹنگ متوقع ہے۔ فلم کی شوٹنگ یورپ میں ایک 40 روزہ طویل شیڈول کے دوران مکمل ہوئی، جس میں اکشے کمار، ریتیش دیشمکھ، اور ابھیشیک بچن نے حصہ لیا۔
میڈ ڈے کی ایک رپورٹ کے مطابق، “ہاؤس فل 5” کے کلائمکس کے لیے ممبئی میں ایک عالیشان سیٹ تیار کیا جا رہا ہے جو ایک لکژری کروز کی عکاسی کرے گا۔ فلم کا اختتامی حصہ ایک شاندار بنگلے کے اندرونی مناظر پر مبنی ہوگا، اور اس میں فلم کے اہم کردار شامل ہوں گے۔
سنجے دت اور جیکی شروف بھی اس اختتامی شوٹنگ میں شامل ہوں گے۔ سنجے دت جو پہلے ویزا مسائل کی وجہ سے برطانیہ نہیں جا سکے تھے، اب ممبئی میں ہونے والی شوٹنگ میں شامل ہوں گے۔
فلم کی آخری شوٹنگ مرحلے کے دوران ایک بڑا گانا بھی فلمایا جائے گا، جس کی تیاری دسمبر کے اوائل میں شروع کی جائے گی۔ ہاؤس فل 5 کے مداح اس فلم کے ریلیز کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں، اور فلم کی شوٹنگ کرسمس سے پہلے مکمل ہونے کی توقع ہے۔