36

فلم وجے 69 کی شوٹنگ کے دوران انوپم کھیر کو شدید حادثہ، کندھا اتر گیا 

بھارتی اداکار انوپم کھیر کی نئی فلم ’وجے 69‘ کا ٹریلر نیٹ فلکس پر ریلیز کیا گیا ہے جس میں وہ ایک منفرد کردار نبھا رہے ہیں۔ 

فلم کی کہانی ایک 69 سالہ شخص کی ہے جو ٹریاتھلون میں حصہ لینے کا خواب دیکھتا ہے، جس میں تیراکی، سائیکلنگ اور دوڑ شامل ہے۔ 

انوپم کھیر نے بتایا کہ انہیں تیراکی نہیں آتی تھی، مگر انہوں نے اپنے کردار کی خاطر 68 سال کی عمر میں تیراکی سیکھنے کا فیصلہ کیا، حالانکہ انہیں پانی سے ڈر بھی تھا۔

فلم کے ڈائریکٹر اکشے رائے نے ایک حیران کن واقعہ بیان کیا جس میں کھیر کو فلم کی شوٹنگ کے دوران حادثہ پیش آیا۔ گیٹ وے آف انڈیا پر صبح کے وقت ایک سین کے دوران انوپم کھیر سائیکلنگ کر رہے تھے جب اچانک ان کا توازن بگڑ گیا اور وہ سر کے بل زمین پر گر گئے، جس کے نتیجے میں ان کا کندھا اتر گیا۔ 

اکشے رائے نے کہا کہ وہ چاہتے تھے کہ کھیر فوراً اسپتال جائیں، مگر انہوں نے شوٹنگ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا تاکہ مہنگے مقام کی شوٹنگ کا وقت ضائع نہ ہو۔

انوپم کھیر نے کہا، “درد ناقابل برداشت تھا اور میں تقریباً بے ہوش ہو گیا تھا۔ اُس سین میں میرے آنسو اصل ہیں۔” ان کی فلم 8 نومبر کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں