35

’الفا‘ میں ایجنٹ کبیر کا پہلا کراس اوور، ریتھک روشن بنیں گے عالیہ بھٹ کے مینٹور

بالی ووڈ اسٹار ریتھک روشن اپنی نئی فلم ’وار 2‘ مکمل کرنے کے قریب ہیں اور نومبر میں عالیہ بھٹ اور شرواری کی فلم الفا کے لیے آٹھ دن کی شوٹنگ کریں گے۔ 

اس فلم میں وہ ایجنٹ کبیر کے طور پر واپس آ رہے ہیں اور عالیہ اور شرواری کو تربیت دیتے ہوئے ایک خاص کردار ادا کریں گے۔ 

یش راج فلمز کے اسپائی یونیورس میں یہ ریتھک کا پہلا کراس اوور ہوگا، جسے پروڈیوسر آدتیہ چوپڑا اور ڈائریکٹر شیو راؤل نے خاص طور پر ترتیب دیا ہے۔

ایک ذریعہ نے بتایا کہ “ریتھک روشن کے کردار کا ایک شاندار تعارف ہوگا اور وہ ایک ہائی اوکٹین ایکشن بلاک کا حصہ ہوں گے جس میں عالیہ، شرواری اور ریتھک کے کردار ایک ساتھ ایکشن میں دکھائی دیں گے۔”

فلم کی شوٹنگ 9 نومبر سے شروع ہوگی، جب کہ ریتھک 6 نومبر سے اپنے کردار کی تیاری اور ریہرسل کریں گے۔ اسپائی یونیورس میں اس سے پہلے پٹھان، ٹائیگر اور وار کے کامیاب کردار شامل ہو چکے ہیں، اور اب الفا ان میں ایک نیا اضافہ ثابت ہوگی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں