36

سلمان خان کو قتل کی ایک اور دھمکی، کروڑوں کے تاوان کی ڈیمانڈ

بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کو ایک مرتبہ پھر قتل کی دھمکی موصول ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کو ایک نامعلوم شخص کی کال موصول ہوئی ہے جس نے انہیں جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے جبکہ ان سے 2 کروڑ تاوان کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

نامعلوم شخص نے پیغام میں کہا ہے کہ اداکار 2 کروڑ تاوان ادا کریں ورنہ انہیں جان سے مار دیا جائے گا۔

قتل کی دھمکی ملنے کے بعد ممبئی پولیس نے نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دیں ہیں۔

یاد رہے کہ بالی ووڈ انڈسٹری کے دبنگ اداکار سلمان خان کو اس سے قبل بھی کئی مرتبہ قتل کی دھمکیاں دی جا چکی ہیں جس کے بعد ممبئی پولیس کی جانب سے ان کی سیکیورٹی کو بڑھا دیا گیا ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں