37

طلاق کی خبروں پر فردوس جمال کا ردعمل سامنے آگیا


لاہور:

پاکستان شوبز کے سینئر اداکار فردوس جمال کا اپنے بیٹے کے بیان پر ردعمل سامنے آگیا ہے۔

فردوس جمال کے بیٹے اور حمزہ فردوس جمال نے حال ہی میں ایک ویڈیو بیان کے ذریعے اپنے والد کے انٹرویو پر ردعمل دیتے ہوئے یہ اعلان کیا تھا کہ ان کی والدہ نے خلع لے لی ہے اور اس لئے والد اکیلے رہتے ہیں، حمزہ نے والد کے بیان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی والدہ نے کئی سالوں تک تکلیفیں برداشت کیں تاہم اب وہ ساتھ نہیں ہیں۔

تاہم فردوس جمال نے اپنے بیٹے کے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے طلاق کی خبر کی تردید کردی ہے ان کا کہنا ہے کہ وہ اب دادہ بن چکے ہیں اور اب وہ کیسے اہلیہ سے الگ ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کے بیٹے کے طلاق سے متعلق بیان میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

حمزہ فردوس کے بعد اب اداکار فردوس جمال کے ردِعمل کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے۔

Firdous Jamal Reacts To Divorce News

Firdous Jamal Reacts To Divorce News

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ مقبول اداکار کے بیٹے کو گھریلو مسئلہ سوشل میڈیا پر نہیں لانا چاہیے، جبکہ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ کوئی بیٹا اپنے والدین سے متعلق ایسی من گھڑت بات نہیں کہہ سکتا۔  





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں