34

مشہور بالی ووڈ شخصیت کی گھر سے لاش برآمد، موت کیسے ہوئی؟

بالی ووڈ انڈسڑی کے فلم ایڈیٹر نشاد یوسف اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے ہیں۔ 

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق نشاد یوسف گزشتہ رات کوچی اپارٹمنٹ میں مردہ پائے گئے ہیں، نشاد کی موت کی خبر کی تصدیق آج صبح فلم ایمپلائز فیڈریشن آف کیرالہ کی جانب سے کی گئی ہے جنہوں نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے موت کی تصدیق کرتے ہوئے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ 

یونین کی جانب سے کی گئی سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا تھا کہ ’نشاد یوسف، فلم ایڈیٹر، جنہوں نے بدلتے ہوئے ملیالم سنیما کے مستقبل کا تعین کرنے میں اہم کردار ادا کیا اچانک دنیا سے چلے گئے ہیں جس پر فلمی ڈائریکٹرز یونین کی جانب سے تعزیت کی جاتی ہے‘۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بظاہر لگتا ہے ایڈیٹر نے خودکشی کی ہے جبکہ ان کی موت کی وجہ جاننے کیلئے باڈی کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا گیا ہے۔

 بالی ووڈ انڈسٹری کی مشہور شخصیات کی جانب سے ایڈیٹر کی موت پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ نشاد یوسف ملیالم اور تامل سنیما کے ایک مشہور فلم ایڈیٹر تھے۔ نشاد یوسف نے کئی فلموں میں کام کیا ہے، جن میں تھلومالا، انڈا، ون، سعودی ویلکا اور ایڈیوس امیگوس شامل ہیں۔

نشاد یوسف کے آنے والے پروجیکٹس میں بازوکا اور کانگوا شامل ہیں، ان کی آنے والی فلم میں سوریہ، بوبی دیول، اور دیشا پٹانی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

 





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں