27

’کبھی میں کبھی تم‘ کی اداکارہ نائمہ بٹ کو سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کا سامنا

مشہور ڈرامے ’کبھی میں کبھی تم‘ میں منفی کردار ادا کرنے والی اداکارہ نائمہ بٹ کو سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

حال ہی میں فہد مصطفیٰ اور ہانیہ عامر کے مقبول ہونے والے ڈرامے ’کبھی میں کبھی تم‘ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ نائمہ بٹ ایک نجی ٹی وی پروگرام میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے ڈرامے میں اپنے کردار سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔

اداکارہ نے بتایا کہ ان کی والدہ چاہتی تھیں کہ وہ ڈاکٹر بنیں کیونکہ ان کی والدہ بھی ڈاکٹر تھیں تاہم نائمہ ایسا نہیں چاہتی تھیں، نائمہ نے بتایا کہ انہوں نے انٹرمیڈیٹ پری میڈیکل سے کیا تھا اور میڈیکل انٹری ٹیسٹ والے دن وہ سوتے سے اٹھی ہی نہیں اور جان کر انٹری ٹیسٹ چھوڑ دیا کیونکہ انہیں ڈاکٹر بننے میں کوئی دلچسپی نہیں تھی۔

کبھی میں کبھی تم کی اداکارہ نے بتایا کہ پھر انہوں نے ماس کمیونیکیشن (ابلاغِ عامہ) میں ایڈمیشن لے لیا اور یوں شوبز کی دنیا سے جڑ گئیں۔

نائمہ بٹ کے اس انٹرویو کی کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین اپنا ردعمل دے دیتے ہوئے اداکارہ پر تنقید کر رہے ہیں۔

صارفین کا کہنا ہے کہ میڈیکل انٹری ٹیسٹ بہت مشکل ہوتا ہے اداکارہ کی تیاری نہیں ہوگی اس لئے سوتی رہ گئیں جبکہ دیگر صارفین کا کہنا ہے کہ اداکارہ من گھڑت کہانی بنا رہی ہیں ہمیں تو ہماری مائیں بارش میں بھی ٹیسٹ کیلئے اُٹھا دیتی تھیں انکی والدہ انہیں ڈاکٹر بنانا چاہتی ہوتیں تو ضرور سختی کرتیں۔

Naeema Butt Trolled For Her Reason to Skip MBBS Degree

Naeema Butt Trolled For Her Reason to Skip MBBS Degree

Naeema Butt Trolled For Her Reason to Skip MBBS Degree

Naeema Butt Trolled For Her Reason to Skip MBBS Degree

 

واضح رہے کہ نائمہ کبھی میں کبھی تم سے قبل عہدے وفا، داسی اور میں خواب بنتی ہوں میں اداکاری کر چکی ہیں تاہم انہیں حالیہ ڈرامے سے خوب پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔

کبھی میں کبھی تم کی آخری قسط سنیما میں نشر کی گئی جس میں مصطفیٰ اور شرجینا کی زندگی اور شادی کو مثبت انداز میں دکھایا گیا، اس ڈرامے کو پاکستان سمیت پڑوسی ممالک میں بھی خوب پسند کیا گیا تھا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں