آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی سے قبل جنوبی افریقا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز انجری کا شکار ہونیوالے صائم ایوب کو ٹھیک ہونے میں کم از کم 4 سے 6 ہفتے کا لگ سکتے ہیں۔
گزشتہ روز کیپ ٹاؤن میں کھیلے جارہے میچ میں شارٹ تھرڈ مین باؤنڈری پر گیند کا پیچھا کرنے کی کوشش کی، اس دوران باؤنڈری لائن کے قریب قومی ٹیم کے اوپنر صائم کا دائیں ٹخنہ مڑ جانے سبب انجری کا شکار ہوئے تھے۔
انجری کے باعث اوپنر کو فوری طور پر دوسرے ٹیسٹ میچ سے باہر کردیا گیا ہے جبکہ انہیں فوری اسپتال منتقل کرکے اسکین کروایا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: صائم ایوب انجری کا شکار، اسپتال منتقل
اوپنر کی رپورٹس پر مزید مشاورت کیلئے برطانوی ماہرین کی خدمات لی جائیں گی تاہم انہیں کرکٹ سے کتنا عرصہ دور رہنا پڑے گا اس پر کوئی بورڈ کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔
مزید پڑھیں: دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہونیوالے صائم ایوب کی زخمی ہونے کے بعد تصویر وائرل
دوسری جانب ماہر ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اگر صائم ایوب کا ٹخنہ محض مڑا ہے اس میں کوئی فریکچر یا سوجن نہیں آئی تو انہیں 4 سے 6 ہفتے ٹھیک ہونے میں لگ سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: صائم ایوب جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر
دوسری جانب چیمپئنز ٹرافی 2025میں شریک ٹیموں کو کھلاڑیوں کے نام آئی سی سی کے پاس 15 رکنی اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کی فہرست جمع کرانے کی تاریخ 12 جنوری ہے جبکہ 12 فروری تک تمام بورڈز کو حتمی نام جمع کروانے کے پابند ہوں گے۔