8

لوئرکرم میں سرکاری گاڑیوں پر فائرنگ سے ڈپٹی کمشنر زخمی، اسپتال منتقل


پشاور:

لوئرکرم میں  سرکاری گاڑیوں پر فائرنگ کے واقعے میں  ڈپٹی کمشنر زخمی ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لوئر کرم میں سرکاری گاڑیوں پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جس میں ڈپٹی کمشنر کرم جاوید اللہ محسود زخمی ہو گئے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: 3 ماہ بعد ٹل پاراچنار شاہراہ کھل گئی، درجنوں ٹرکوں پر مشتمل پہلا قافلہ روانہ

ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ کا نشانہ بننے والے ڈپٹی کمشنر کرم جاوید اللہ محسود کو زخمی حالت میں تحصیل لوئر علیزئی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔  ڈپٹی کمشنر کے علاوہ ایک پولیس اہل کار کے بھی زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

مزید پڑھیں: کرم امن معاہدہ؛ لشکر کشی کرنے والوں کو دہشت گرد سمجھ کر کارروائی ہوگی، پختونخوا حکومت

علاوہ ازیں مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ تحصیل علی زئی ضلع کرم میں عرفانی کلی کے قریب سرکاری گاڑیوں پر پتھراؤ اور فائرنگ کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

گورنر خیبر پختونخوا کی مذمت
کرم میں سرکاری گاڑیوں پر فائرنگ کے واقعے پر گورنر خیبر پخونخوا نے  مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے میں ڈپٹی کمشنر کا زخمی ہونا انتظامیہ کی نااہلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امدادی قافلے پر فائرنگ صوبائی حکومت کی نااہلی اور ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ڈپٹی کمشنر جاوید محسود کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔

پولیس اہل کار کے گھر پر دستی بم سے حملہ
دوسری جانب پشاور کے علاقے داؤدزئی میں پولیس اہل کار کے گھر پر دستی بم سے حملہ کیا گیا۔ یہ واقعہ گزشتہ رات گئے پیش آیا۔

پولیس کے مطابق اہل کا رڈی ایس پی وارسک کے ساتھ ڈرائیور ہے۔ دستی بم حملے کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں