اسلام آباد:
انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے 26 نومبر کے احتجاج کے حوالے سے پی ٹی آئی کے مزید 40 کارکنان کی ضمانتیں منظور کرلی گئیں۔
عدالت نے 40 مزید گرفتار پی ٹی آئی ورکرز کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے ضمانتیں منظور کیں، عدالت کی جانب سے گزشتہ روز منظور کی گئیں ضمانتوں کا تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا.
عدالت نے پانچ پانچ ہزار روپے مچلکوں کے عوض ضمانتیں منظور کیں۔
پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے وکلا سردار مصروف ، انصر کیانی ، آمنہ علی ، مرزا عاصم بیگ ، مرتضی طوری پیش ہوئے۔