7

مشہور مسلمان اداکارہ انتقال کر گئیں

بنگلادیش کی مشہور اداکرہ انجانا رحمان 59 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

ڈھاکا سے تعلق رکھنے والی مشہور فلم اداکارہ نے ہفتے کی علی الصبح ڈھاکا کے بنگابندھو شیخ مجیب الرحمان میڈیکل یونیورسٹی ہاسپٹل میں دوران علاج اپنی آخری سانس لی۔

اداکارہ کو بدھ کی رات سے وینٹیلیٹر پر رکھا ہوا تھا۔

بنگلا دیش فلم آرٹسٹس کے ایک ممبر اور اداکار سونی رحمان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹروں نے اداکارہ کی موت کی تصدیق صبح 1 بج کر 20 منٹ پر کی۔

ان کے بیٹے نشاط رحمان کا کہنا تھا کہ انجانا کو شدید بیماری ہونے کے بعد ڈھاکا کے نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں