6

کراچی میں سردی کا موسم آتے ہی بچوں اور بڑوں میں بیماریاں پھیلنے لگیں


کراچی:

شہر قائد میں سرم موسم کی شدت بڑھتے ہی فلو، زکام، کھانسی اور سینے کے انفیکشن جبکہ بچوں میں خسرہ، نمونیہ کے مرض میں اضافہ ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں سردی کی شدت بڑھتے ہی  بچوں میں خسرہ، نمونیہ کے مرض میں بھی اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔ ماہرین اطفال کے مطابق سرد موسم میں بچوں میں خسرہ کے وائرس تیزی سے جنم لے رہا ہے جبکہ اس موسم میں بچوں میں نمونیہ کا مرض تیزی سے پھیل رہا ہے۔

ماہرین طب کا کہنا ہے کہ سرد موسم میں اس وقت کراچی میں فلو، زکام، کھانسی، سینے کے انفیکشن کے امراض سمیت دیگر وائرس کی وجہ سے عوام کی اکثریت شدید متاثر ہے۔

سول اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر خالد بخاری نے بتایا کہ سول اسپتال کی او پی ڈی اور ایمرجنسی میں فلو وائرس سے یومیہ سیکڑوں متاثرہ مریض رپورٹ یورہے ہیں جبکہ سرد موسم میں لاپرواہی برتنے والوں کو سینے کے انفیکشن میں مبتلا سیکڑوں مریض رپورٹ ہورہے ہیں۔

انہوں نے عوام سے کہا کہ سرد موسم میں بہت احتیاط کریں۔ گرم کپڑوں کے ساتھ سر کو ڈھانپ کررکھیں۔اسکول جانے والے بچوں کو فل استین کے ساتھ ساتھ گرم سوئیٹر کے ساتھ سر کو بھی ڈھانپ کر بھجیں۔اس موسم میں رات کو پنکھوں کے نیچے نا سلائیں جبکہ موٹر سائیکل کی ٹنکی پر بچوں کو ناہ بٹھائیں کیونکہ سرد موسم میں موٹرسائیکل پر بیٹھے بچوں کے سینے اور سر پر براہ راست ٹھنڈہ ہوائیں لگنے سے سینے کا انفیکشن لاحق یوسکتا ہے۔

جناح اسپتال کے حکام کا کہنا ہے کہ اسپتال کی ایمرجنسی میں فلووائرس اور سینے اور نمونیہ کے مرض کے درجنوں مریض رپورٹ ہورہے ہیں۔ سندھ اںفیکشن ڈیزیز اسپتال کےڈائریکٹر ڈاکٹر واحد راجپوت نے بتایا کہ سرد موسم میں اسپتال میں خسرہ، نمونیہ کے ایک درجن سے زائدمریضوں کو داخل کیا جارہا ہے جبکہ اسپتال کی اوپی ڈی میں 50 سے زائد مریض فلو، ملیریا سمیت دمہ اور سانس کے امراض میں رپورٹ ہورہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ خسرہ کا وائرس سرد موسم میں تیزی سے پھیل رہا ہے بچوں کو تیزی بخار جسم پر دانے نکلنے کی صورت میں فوری معالجین سے رجوع کریں۔

انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ سردموسم میں بہت احتیاط کریں۔ لیاری اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر جمیل مغل نے بتایاکہ اسپتال کی ایمرجنسی اور او پی ڈی میں یومیہ درجنوں افراد فلو وائرس ۔خسرہ وائرس میں رپورٹ ہورہے ہیں جنھیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

ماہر اطفال ڈاکٹر فیصل نے بتایا کہ کراچی میں سردموسم کے ساتھ بچوں میں خسرہ کی وبا تیزی سے ہھیل رہی ہے جبکہ نمونیہ کا مرض بھی سرد موسم میں سر اٹھارہا ہے۔انھوں نے والدین سے اپیل کی کہ بچوں کو سرد موسم میں خصوصا شام کے اوقات میں گرم کپٹری پہناییں ۔گھر کے تیار کئے جانے والے گرم مشروبات کے ساتھ ابلے ہوئے انڈے ضرور دیں۔

سندھ گورنمنٹ لیاقت اباد اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر عیتق قریشی نے بتایا کہ اس وقت فلو۔زکام اور بخار میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے اور یومیہ درجنوں دمے اورسینے کے انفیکشن کی شکایت میں رپورٹ ہورہے ہیں۔ انھوں نے بھی عوام سے اپیل کی یے کہ سرد موسم میں حاملہ خواتین کو بیت زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے جبکہ نوزائیدہ بچوں کے سرڈھانپ کے رکھیں۔چھوٹے بچوں کوموٹرسائیکل پر بٹھانے سے گریزکریں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں