6

اسلام آباد میں واقع فلیٹ سے جرمن سفارت کار کی لاش برآمد


اسلام آباد:

وفاقی دارالحکومت میں واقع ڈپلومیٹک انکلیو کے فلیٹ سے جرمن سفارتکار کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق متوفی جرمن سفارتخانے میں سیکنڈ سیکریٹری تھا، لاش قبضے میں لے کر اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔

اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی جرمن سیکنڈ سیکریٹری تھامس فیلڈر کی لاش ایک کمرے سے ملی جو اندر سے لاک تھا، فی الحال کوئی مشکوک چیز سامنے نہیں آئی تاہم پولیس تمام زاویوں سے تحقیقات عمل میں لا رہی ہے۔

جرمن سیکنڈ سیکریٹری تھامس فیلڈر ڈپلومیٹک انکلیو میں واقع فلیٹ میں رہتا تھا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں