7

ڈیویلیئرز نے کوہلی کی ناقص کارکردگی کی وجہ بتا دی

جنوبی افریقا کے سابق کپتان اے بی ڈی ویلیئرز نے میدان میں ہونے والے تنازعات میں ویرات کوہلی کے ضرورت سے زیادہ ملوث ہونے کو ان کی ناقص کارکردگی کا سبب قرار دے دیا۔

حال ہی میں مکمل ہونے والی پانچ ٹیسٹ میچز پر مشتمل بارڈر-گواسکر ٹرافی میں ویرات کوہلی کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے نو اننگز میں محض 190 رنز اسکور کیے جس میں پرتھ ٹیسٹ کی دوسری اننگ کی سینچری شامل ہے۔

حیران کن طور پر نو میں سے آٹھ اننگز میں ویرات کوہلی آف اسٹمپ سے باہر کی گیند کو کھیلتے ہوئے آؤٹ ہوئے۔ مزید برآں، بلے باز میلبرن ٹیسٹ میں موجوان آسٹریلوی بیٹر سیم کونسٹاس سے بھی الجھ بیٹھے تھے۔

ویرات کوہلی کے ساتھ پیش آنے والے ان مسائل کو دیکھتے ہوئے اے بی ڈیویلیئرز نے بلے باز کی میچ میں جذباتیت کو ان کی ناقص پرفارمنس کی وجہ قرار دیتے ہوئے اہم صلاح دی ہے۔

انہوں نے اس بات کی نشاندہی کی کہ انہوں نے تماشائیوں کے ردِ عمل خود کو متاثر ہونے دیا۔

سابق جنوبی افریقی بلے باز نے اس سے نمٹنے کے لیے کوہلی کو مشورہ دیا کہ وہ ایک قدم پیچھے لیں اور ہر گیند کا دوبارہ فوکس کر کے سامنا کریں تاکہ ہائی پریشر میچز میں خود کو سمیٹ کر رکھ سکیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں