7

پاکستان کو ایک اور دھچکا؛ اہم وکٹ کیپر بھی انجری کا شکار

ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز سے قبل قومی ٹیم کے نوجوان اوپنر حسیب اللہ خان بھی فٹنس مسائل کا شکار ہوگئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق وکٹ کیپر بیٹر حسیب اللہ خان جنوبی افریقا کے خلاف سیریز میں اسکواڈ کا حصہ ہیں تاہم محمد رضوان کی وجہ سے انہیں موقع نہیں مل سکا تھا۔

تاہم چیمپئینز ٹرافی سے قبل ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع ملنے کا امکان تھا جس میں کرکٹر کی قسمت چمک سکتی تھی لیکن وہ انجری کا شکار ہوگئے، جس کے بعد انکی شمولیت مشکوک ہے۔

مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی، انجرڈ صائم کی ابتدائی اسکواڈ میں شمولیت کا امکان

ذرائع کا کہنا ہے کہ کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں پریکٹس کے دوران ان کے ہاتھ پر بال لگ گئی تھی، جس کے بعد انہیں ڈاکٹرز نے دو ہفتوں تک آرام کرنے کی ہدایت کی تھی۔ 

مزید پڑھیں: صائم ایوب اسسٹنٹ کوچ کے ہمراہ لندن روانہ 

وکٹ کیپر بیٹر ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان شاہینز اسکواڈ میں بھی شامل ہیں تاہم اب ان کی جگہ روحیل نذیر کو موقع ملے گا، سہ روز پریکتس میچ 10 جنوری سے اسلام آباد کلب میں شروع ہورہا ہے۔ 

مزید پڑھیں: صائم ایوب 6 ہفتوں تک انٹرنیشنل کرکٹ سے باہر

دوسری جانب اوپنر صائم ایوب کے بھی کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے پہلے روز دائیں ٹخنے پر چوٹ لگی تھی، وہ اس وقت لندن میں علاج کے لیے موجود ہیں، ان کی بھی آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں شرکت کے امکانات انجری کی صحتیابی سے مشروط ہیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں