4

پنجاب میں کسان دشمن پالیسی چل رہی ہے، سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی


پشاور:

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے مسلم لیگ (ن) کی حکومت پنجاب کے اقدامات پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں کسان دشمن پالیسی چل رہی ہے۔

پشاور میں صوبائی مشیر خزانہ مزمل اسلم کے ہمراہ پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے حکومت پنجاب کے حوالے سے کہا کہ یہ لوگ جھوٹ بولنے کے ماہر ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے کہا معیشت ہم نے صحیح سمت میں ڈال دی ہے، پنجاب اور یہاں کی معیشت کا موازنہ کرانا چاہتے ہیں، ہمارے وقت میں غربت کی شرح 12 فیصد اور ان کے وقت میں 13 فیصد تھی۔

شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ ہمارے دور میں 31 ارب جبکہ 2024 میں 26 ارب کی برآمدات ایکسپورٹ ہوئی ہیں، 2022 میں غربت کی شرح 35 فیصد تھی جبکہ ان کے دور میں 44 فیصد ہے۔

انہوں نے کہا کہ شرح سود بھی ان کے دور میں بڑھ گیا ہے، 408 ارب سے زیادہ یہ خسارے میں جا رہے ہیں، ان کے دور میں پی آئی اے سمیت سارے ادارے خسارے میں جا رہے ہیں۔

پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات نے کہا کہ قوم کے اداروں کو انہوں نے اپنے پاؤں پر کھڑا نہیں کیا، بنیادی صحت یونٹس کو مریم نے اپنے نام سے منسوب کردیے ہیں، کالج اور یونیورسٹی سب اپنے خاندان سے منسوب کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 103 بیماریوں کا علاج صحت کارڈ سے کے پی میں ہو رہا ہے، مریم نواز نے ہر بیماری کا علیحدہ علیحدہ کارڈ شروع کردیا ہے۔

شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ کسان دشمنی کی پالیسی پنجاب میں چل رہی ہے، پی ٹی آئی نے مرغیوں کا پروگرام شروع کیا تو یہ مذاق اڑانے لگے اور اب یہ لوگ خود مذاق بن گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کے وزیر خزانہ نے کہا کہ ڈیڑھ لاکھ نوکریاں ختم کر رہے ہیں، یہ لوگوں کو دھوکا دے رہے ہیں کیونکہ وہ سیٹیں تو پہلے سے خالی پڑی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کو جھوٹ بول کر کہتے ہیں کہ حکومت بوجھ کم کررہی ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں