6

لکی مروت میں جرگے کے دوران فائرنگ، 2 افراد جاں بحق، 3 زخمی


LAKI MARWAT:

ضلع لکی مروت میں جرگے کے دوران فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق، تین زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ضلع لکی مروت کی تحصیل سرائے نورنگ میں گنڈی چوک پر شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے فریقین کے درمیان ہونے والے جرگے کے دوران فائرنگ سے دو افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہو گئے۔

جاں بحق افراد میں سب انسپکٹر رضوان اللہ وزیر تحصیل دوسلی اور خطاب اللہ شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں اقبال،عرفان اللہ اور محمد انور شامل ہیں۔

اقبال وزیر کو تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال نورنگ میں ابتدائی طبی امداد کے بعد بنوں ریفر کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق زخمی اقبال وزیر جاں بحق ہونےوالے خطاب اللہ کے بھائی ہیں۔
 





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں