لاہور:
نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ امریکہ لاس اینجلس آگ کی تپش دیکھے اور غزہ کی قیامت کا احساس کرے۔
لیاقت بلوچ نے ایک بیان میں مزید کہا کہ ترسیلات زر میں اضافے کے باوجود عوام کو ریلیف نہیں مل رہا، حکومت کے معاشی ترقی کے دعوے کاغذی جمع تفریق ہیں۔
نائب امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ مہنگی بجلی اور بے جا ٹیکسز سے معیشت کا پہیہ جام ہے، بجلی گیس تیل کی قیمتیں ناقابل برداشت ہوگئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کو بیچنے کی بجائے پروفیشنل بنیادوں پر بحال کیا جائے، بیرون ملک پاکستانیوں کا اعتماد بحال ہونے سے اقتصادی ترقی ہوگی۔