6

عائشہ عمر نے کس عمر میں شوبز کی دنیا میں قدم رکھا تھا؟

پاکستان کی معروف اداکارہ عائشہ عمر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ صرف 8 سال کی عمر میں پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کے ایک شو کی میزبانی کر چکی ہیں۔

حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کے دوران عائشہ عمر نے اپنے شوبز کیریئر اور ذاتی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے بتایا کہ جب وہ 8 سال کی تھیں تو لاہور میں پی ٹی وی کے شو ’میرے بچپن کے دن‘ کی ایک سینئر میزبان کے ساتھ شریک میزبان تھیں۔

عائشہ نے بتایا کہ اس وقت منیزہ ہاشمی پی ٹی وی کی ایم ڈی تھیں اور انہوں نے یہ شو ڈیزائن کیا تھا۔ شو کی میزبانی کے لیے ایک بڑے میزبان کے ساتھ ایک چھوٹے بچے یا بچی کی ضرورت تھی، اور عائشہ کو اس کردار کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ اس شو کے دوران انہوں نے جاوید میانداد اور عدنان سمیع خان سمیت کئی نامور شخصیات کے انٹرویوز کیے، اور یہ تجربہ ان کے لیے یادگار رہا۔ جس کے بعد وہ اتنی کم عمری سے ہی شوبز سے وابستہ ہوگئی تھیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں