6

کراچی: فائرنگ کے واقعے میں نو عمر لڑکے سمیت 6 افراد زخمی

شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں نوعمر لڑکے سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق نارتھ ناظم آباد شپ اونر کالونی کالج کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر 40 سالہ جہانگیر نامی شخص زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔شارع نور جہاں پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

سائٹ اے کے علاقے باوانی چالی کچرا کنڈی کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں 2 افراد زخمی ہوگئے جنھیں ایدھی کے رضا کاروں نے سول اسپتال پہنچایا جہاں ان کی شناخت 25 سالہ اسد اللہ اور 24 سالہ ساجد کے نام سے کی گئی۔

ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جبکہ ترجمان کراچی پولیس کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ایس ایچ او سائٹ اے کے مطابق واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے کا بتایا جا رہا ہے جس کی مزید چھان بین کی جا رہی ہے۔

عزیز آباد کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 3 بانٹوا ٹاؤن میں فائرنگ سے 13 سالہ علی نعمان، لیاری کے علاقے کھڈا مارکیٹ انجمن ہال کے قریب فائرنگ سے 30 سالہ شبیر جبکہ بنارس دیر کالونی مدینہ مسجد کے قریب بھی فائرنگ سے 22 سالہ بلال شدید زخمی ہوگیا جسے تشویشناک حالت میں عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا جبکہ نوجوان کو سر پر گولی لگنے کا بتایا جا رہا ہے۔

عزیز آباد پولیس اور ریسکیو حکام تینوں واقعات کو نامعلوم سمت سے آنے والی گولیاں لگنے کا بتا رہے ہیں جس کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں