7

میچ جیتنے کیلیے بڑے نام نہیں بلکہ لڑنے والے کرکٹر کی ضرورت ہوتی ہے، بابر اعظم


لاہور:

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق جبکہ پی ایس ایل کی فرنچائز زلمی کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ میچ جیتنے کیلیے بڑے نام والے نہیں بلکہ لڑنے والے کرکٹرز کی ضرورت ہوتی ہے۔

بابر اعظم نے اپنے ایک بیان میں واضح کیا کہ وہ پاکستان سپرلیگ کے سیزن 10 میں پشاور زلمی کا حصہ رہیں گے اور انہوں نے واضح کیا کہ اگر بطور کھلاڑی کھیلنا پڑا تب بھی مینجمنٹ کے ساتھ رہیں گے۔

بابر اعظم نے کہا کہ پشاور زلمی چھوڑ نہیں رہا کیونکہ ان کی مینجمنٹ بہت اچھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بڑے ناموں والوں سے نہیں لڑنے والے کرکٹر کی ضرورت ہوتی ہے، کرکٹ میں سو فیصد کارکردگی دکھانا مقصد ہوتا ہے۔

 





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں