5

پبی: ڈاکو بینک سے ایک کروڑ سے زیادہ رقم اور  سونا لے اڑے

خیبر پختونخوا کے ضلع پبی کے علاقے تاروجبہ میں نامعلوم ڈاکوں نے رات کی تاریکی میں بینک لوٹ لیا۔

رپورٹ کے مطابق ڈاکو رات کی تاریکی میں تالے توڑ کر بینک میں داخل ہوئے۔

ذرائع نے بتایا کہ ڈاکو بینک سے ایک کروڑ سے زیادہ رقم اور  سونا لے اڑے۔

رپورٹ کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پو لیس کے اعلی افسران کرائم سین پر پہنچ گئے۔

پولیس  اور بینک افسران نے بینک کے اندر موجود اور لوٹی  گئی رقم اور سونے کی مالیت معلوم کی اور مختلف پہلوؤں سے تفتیش کا آغاز کردیا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں