4

جوتے سب سے پہلے کس نے ایجاد کیے؟

بہت سے لوگوں کا ماننا ہے کہ جوتے قدیم رومیوں یا یونانیوں نے ایجاد کیے ہونگے لیکن یہ سچ نہیں۔
 

اگرچہ رومی اور یونانی مختلف قسم کے جوتے تیار کرنے والے پہلے لوگوں میں شامل تھے لیکن دونوں تہذیبیں جوتے یا سینڈلوں کی موجد نہیں ہیں۔ 

درحقیقت جوتے ایجاد کرنے کا سہرا کسی کو نہیں دیا جاتا کیونہ یہ ہزاروں سالوں سے موجود ہیں۔ قدیم ترین جوتے چھال سے بنے سینڈلز ہیں جو 7000-8000 قبل مسیح کے ہیں۔

سیج برش (ایک قسم کا پودے) کی چھال والی سینڈل 1938 میں اوریگون کے ایک غار میں دریافت ہوئی، یہ سینڈل سب سے قدیم ہے۔
 
اسی طرح 2008 میں آرمینیا کے ایک غار میں قدیم جوتا پایا گیا، اس کی تاریخ 3500 قبل مسیح بتائی جاتی ہے۔

آئس مین جوتے؛ یہ جوتے 3300 قبل مسیح کے ہیں اور یہ بھورے ریچھ کی کھال، ہرن کی کھال اور چھال کے تار سے بنائے گئے تھے۔
 
مصری سینڈل: یہ سینڈل 120,000 قبل مسیح کی ہے اور یہ سینڈل کی ابتدائی مثالوں میں سے ایک ہے۔
 





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں