بالی وڈ کے معروف اداکار رنبیر کپور اپریل 2026 میں یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی مشہور فلم “دھوم 4” کی شوٹنگ کا آغاز کریں گے۔
انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق، یہ رنبیر کا اس بلاک بسٹر سیریز میں پہلا کردار ہوگا، جس میں وہ ایک منفرد اور دلچسپ کردار نبھائیں گے۔
فلم کی شوٹنگ شروع ہونے سے پہلے رنبیر کپور اپنی زیر تکمیل فلموں “رامائن” اور “لو اینڈ وار” کو مکمل کریں گے۔ “دھوم 4” اس وقت پری پروڈکشن کے مراحل میں ہے، اور پروڈکشن ٹیم دو خواتین مرکزی کرداروں اور ایک ولن کے لیے کاسٹنگ کر رہی ہے۔
رنبیر کپور فلم “دھوم 4” کے لیے ایک نئے انداز میں نظر آئیں گے۔ رپورٹ کے مطابق، پروڈکشن ٹیم رنبیر کے لیے مختلف لک پر غور کر رہی ہے جو اس ایکشن سے بھرپور فلم کی مناسبت سے ہو۔
فلم کے مرکزی ولن کے لیے جنوبی بھارتی فلم انڈسٹری سے کسی بڑے اداکار کو لینے کی بات ہو رہی ہے، جس سے شائقین کی دلچسپی مزید بڑھ گئی ہے۔
رنبیر کپور اس وقت نیتیش تیواری کی “رامائن” میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں، جہاں ان کے ساتھ سائی پلوی اور یَش بھی شامل ہیں۔ یہ فلم دیوالی 2025 پر ریلیز ہوگی۔ اس کے علاوہ، وہ سنجے لیلا بھنسالی کی “لو اینڈ وار” کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جس میں ان کے ساتھ عالیہ بھٹ اور وکّی کوشل بھی ہیں۔ یہ فلم مارچ 2026 میں ریلیز ہوگی۔