4

ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کا نیشنل ہائی ویز، سپرہائی وے بند کرنے کی دھمکی


کراچی:

آل پاکستان ٹرانسپورٹرزایسوسی ایشن الائنس نے 72 گھنٹوں میں تحفظات دورنہ ہونے پر  نیشنل ہائی ویزاور سپرہائی وے کوہرقسم کی ٹریفک کے لیے بند کرنے کی دھمکی دے دی۔

 آل پاکستان ٹرانسپورٹرزایسوسی ایشن الائنس کی جانب سے پی ایس او، نیشنل ہائی  ویزاتھارٹی، موٹروے پولیس اورایکسائزپولیس سندھ کی جانب سے ٹرانسپورٹرز کو درپیش مسائل کے حوالے سے پریس کانفرنس کی گئی۔

ٹرانسپورٹرز نے الزام عائد کیا کہ مذکورہ اداروں کی جانب سےچالان اوردیگرجرمانوں کی وجہ سے مال بردارگاڑیوں کی ترسیل پرمامورٹرانسپورٹرزنالاں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل بھی مختلف تحفظات پرلفظی یقین دہانیاں کروائی جاتی رہیں مگراس کی روک تھام کے لیے کوئی سنجیدہ اقدامات نہیں کیے گئے۔

گڈز ٹرانسپورٹرز کے مطابق اگران کے تحفظات 72 گھنٹوں کے دوران دورنہیں ہوئے تو راست اقدام کے طورپرنیشنل ہائی ویزاورسپرہائی وے کوٹرانسپورٹ کی آمدورفت کے لیے مکمل طورپربند کردیا جائے گا۔

پریس کانفرنس میں آل پاکستان آئل ٹینکرز اونر ایسوسی ایشن کے چئیرمین میر شمس شاہوانی، آل پاکستان آیڈبیل آئل اونرزایسوسی ایشن کے چیئرمین بختاور خان وزیر، آل سندھ ٹرک اورڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر، سندھ بلوچستان مزدا یونین کے چیئرمین، آل پاکستان مزدا ٹرک گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین، آل واٹر ٹینکرز اونر ایسوسی کے صدر، آل پاکستان اعوان گڈز ایسوسی ایشن کے صدر، آل پاکستان کار کیرئیر ایسوسی ایشن کے صدر، کراچی گڈز ایسوسی ایشن کے صدر اور دیگر ٹرانسپورٹ تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں