5

ٹک ٹاک کے جنون نے طالبعلم کی جان لے لی؛ سمندر میں ڈوب کر ہلاک

تونس میں 4 طالب علم ساحل پہنچے اور ایک اونچی چٹان سے سمندر میں چھلانگ لگانے کی ویڈیو بنانے لگے تاکہ ٹک ٹاک کی ویڈیو بنا سکیں۔

عرب میڈیا کے مطابق ان چاروں دوست میں سے ایک نے چٹان سے چھلانگ لگائی اور باقی دوست ویڈیو بنانے لگے۔

تاہم سمندر میں چھلانگ لگانے والا طالبعلم واپس نہیں لوٹا تو باقی دوست پریشان ہوگئے اور نیچے اتر کر تلاش کوشش کی۔

امدادی ٹیموں کو طلب کیا گیا لیکن تلاش کے باوجود تاحال طالب علم کا کچھ نہیں پتا چل سکا۔ سمندر میں طغیانی اور خراب موسم کے باعث ریسکیو کا کام روکنا پڑا۔

ریسکیو ٹیم کے سربراہ کا کہنا ہے کہ طالب علم کے زندہ ملنے کی امیدیں معدوم ہوتی جا رہی ہیں تاہم طوفانی ہواؤں کے تھمنے کے بعد ریسکیو آپریشن دوبارہ شروع کیا جائے گا۔

 





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں