12

خاتون کیساتھ جنسی زیادتی پھر حاملہ ہونے پر 3 بار اسقاط حمل پر بھارتی فلم ڈائریکٹر گرفتار

بھارت میں پولیس نے ایک خاتون کی شکایت پر فلم ڈائریکٹر سنوج مشرا کو حراست میں لے لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 28 سالہ خاتون نے شکایت درج کرائی تھی کہ سنوج مشرا نے شادی کا جھانسا دیکر 4 سال سے متعدد بار جنسی زیادتی کا نشانہ بنانا رہا ہے۔

خاتون نے پولیس کو مزید بتایا کہ فلم میں کام کرنے کی خواہش مجھے ڈائریکٹر تک لے گئی جس نے مجھ سے پہلے محبت اور پھر شادی کرنے کا وعدہ کیا۔

خاتون کا کہنا تھا کہ میں سنوج مشرا کے جھانسے میں آگئی اور ہم 4 سال سے غیر ازدواجی تعلقات میں ہیں۔ 3 بار حاملہ بھی ہوئی تھی۔

پولیس کو بیان میں خاتون نے بتایا کہ سنوج مشرا نے تینوں بار اسقاط حمل کرایا اور وعدہ کیا کہ وہ جلد ہی شادی کرے گا اور پھر ہم اپنی فیملی بنائیں گے۔

خاتون نے کہا کہ مسلسل ٹال مٹول سے مجھے شک ہوا جو اب یقین میں بدل گیا ہے کہ سنوج مشرا کو مجھے سے محبت نہیں بلکہ وہ صرف اپمی ہوس پوری کر رہا ہے۔

پولیس نے خاتون کے ساتھ زیادتی، اسقاطِ حمل کروانے اور ڈرانے دھمکانے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے فلم ڈائریکٹر کو گرفتار کرلیا۔

 





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں