69

خواب سچ ہوگیا، جنت زبیر کی مدینہ منورہ میں والدین کے ساتھ عید

اس سال عید اداکارہ جنت زبیر کے لیے میٹھی عید ’زیادہ خاص‘ ہے کیونکہ وہ سعودی عرب کے شہر مدینہ میں اپنے خاندان کے ساتھ عید منا رہی ہیں۔

حال ہی میں بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے اداکارہ جنت زبیر نے بتایا تھا کہ ان کی عید ہمیشہ گھر پر خاندان اور دوستوں کے ساتھ ہوتی ہے۔ لیکن یہ سال مختلف ہونے والا ہے۔ اداکارہ نے بتایا کہ وہ پہلی بار مدینہ، سعودی عرب میں عید منائیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ’یہ ہمارا ہمیشہ سے ایک خواب رہا ہے، اور آخر کار اسے ہوتا دیکھنا خواب کا حقیقت میں بدلنا محسوس ہوتا ہے‘۔

اب بطور چائلڈ اسٹار بھارتی ٹیلی ویژن پر قدم رکھنے والی اداکارہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مدینہ منورہ سے تصاویر شیئر کی ہیں جس میں وہ اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ عید الفطر مناتی نظر آرہی ہیں۔

جنت نے تصاویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا ’عید مبارک، آج مدینہ میں عید اپنے اہل خانہ کے ساتھ منائی، میرا دل بھر آیا۔ ایک خواب پورا ہوا، الحمدللہ۔ اللہ ہماری عبادات اور روزے قبول فرمائے، اور ہم سب کو امن، تحفظ اور لامتناہی رحمت سے نوازے‘۔

جنت زبیر کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں اور مداحوں کی جانب سے اداکارہ کو مبارکباد دی جارہی ہے اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا جارہا ہے۔

 

 





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں