12

زینت امان کا امیتابھ کیساتھ ’سمندر میں نہا کر‘ کی شوٹنگ سے متعلق حیران انکشاف

بولڈ لباس اور سین کے لیے مشہور ماضی کی بے باک ہیروئن زینت امان نے امیتابھ بچن کے ساتھ کچھ یادیں انسٹاگرام پوسٹ میں تازہ کی ہیں۔ 

زینت امان ان دنوں فلم انڈسٹری سے دور ایک خوشگوار اور خوشحال زندگی گزار رہی ہیں تاہم وہ مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا کے ذریعے رابطے میں رہتی ہیں۔

اپنی سوشل میڈیا پوسٹوں کے ذریعے زینت امان نہ صرف ماضی کی یادوں کو تازہ کرتی رہتی ہیں بلکہ آف دا سین وہ باتیں بھی بتاتی ہیں جو اب تک منظرعام پر نہیں آسکی تھیں۔

اپنی ایک تازہ پوسٹ میں اداکارہ زینت امان نے فلم پکار کے مشہور زمانہ نغمے “سمندر میں نہا کے” شیئر کیا جس میں ان کے ساتھ امیتابھ بچن ہیں۔ اداکارہ نے اس شوٹنگ سے متعلق اہم انکشافات بھی کیے۔

اداکارہ زینت امان نے بتایا کہ امیتابھ بچن کو ” قُلی” کے سیٹ پر شوٹنگ کے دوران چوٹ لگ گئی تھی اور زندگی و موت کی جنگ لڑ رہے تھے۔

زینت امان نے بتایا کہ پوری قوم امیتابھ بچن کے لیے دعاگو تھی۔ صحت یابی کے بعد امیتابھ بچن نے جو پہلا فلمی سین ریکارڈ کروایا وہ یہی گانا تھا۔

اداکارہ زینت امان نے بتایا کہ جب اس شوٹنگ کی خبر مداحوں کو ملی تو سب بہت پُرجوش تھے۔ کسی کی خوشی کا ٹھکانہ نہیں تھا۔

فلم پکار کے نغمے ’’سمندر میں نہا کے‘‘ کی شوٹنگ گووا کے ایک پُرسکون ساحل پر ہوئی تھی جس میں زینت امان جل پری کا کردار ادا کر رہی تھیں۔

زینت امان نے پوسٹ میں لکھا کہ گانے کی شوٹنگ میں مجھے زیادہ پیچیدہ رقص یا نغمے کے بول پر لب نہیں ہلانے پڑے تھے بلکہ ہدایت کار نے صرف خوبصورت دکھائی دینے کا کہا تھا۔

اداکارہ زینت امان نے بتایا کہ وہ تیراکی نہیں جانتی تھیں لہذا شوٹنگ کے دوران کئی بار سمندری پانی نگلنا پڑا اور کئی بار وہ لہروں میں گر بھی گئی تھیں۔

 





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں