بلدیہ سات نمبر قبرستان کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔
بلدیہ سات نمبر قبرستان پیٹرول پمپ کے قریب فائرنگ کے واقعے میں 42 سالہ جاوید نامی شخص زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال لیجایا گیا۔
مدینہ کالونی پولیس کے مطابق واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آیا ہے جس کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے ۔