36

یہود دشمنی پر معافی دو یا مراعات چھوڑو، ہارورڈ کو ٹرمپ کا الٹی میٹم

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے معروف تعلیمی ادارے ہارورڈ یونیورسٹی کا ٹیکس استثنیٰ ختم کرنے کا اشارہ دے دیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ کے مطابق صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ہارورڈ کو وفاقی قوانین پر مکمل عمل کرنا ہوگا، ورنہ اسے اپنے مخصوص مراعات سے ہاتھ دھونا پڑ سکتا ہے۔

ترجمان کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہارورڈ یونیورسٹی کو یہود دشمنی کے واقعات پر معافی مانگنی چاہیے، خاص طور پر ان واقعات پر جو امریکی یہودی طلبہ کے خلاف کیمپس میں پیش آئے ہیں۔

واضح رہے کہ ہارورڈ یونیورسٹی نے ٹرمپ انتظامیہ کے متعدد مطالبات کو ماننے سے انکار کر دیا تھا، جس کے بعد حکومت نے یونیورسٹی کی وفاقی امداد منجمد کر دی ہے۔

یہ تازہ تنازع اس وقت پیدا ہوا جب ٹرمپ حکومت نے اعلیٰ تعلیمی اداروں پر وفاقی قوانین کی مکمل پابندی کو یقینی بنانے کے لیے دباؤ بڑھایا، خاص طور پر مذہبی اور نسلی تعصب سے متعلق شکایات پر۔

 





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں