20

پیپلزپیرا میڈیکل ونگ کا اجلاس؛ صرف حاضر سروس سرکاری ملازم کو عہدیدار بنانے کی قرار داد منظور


کراچی:

پاکستان پیپلزپارٹی کی ذیلی تنظیم پیپلزپیرا میڈیکل ونگ کے اجلاس میں صرف حاضر سروس سرکاری ملازمین کو عہدیدار بنانے کی قرار داد اتفاق رائے سے منظور کرلی گئی، قرارداد پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، فریال تالپور اور نثار کھوڑو کو پیش کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کی ذیلی تنظیم پیپلز پیرا میڈیکل ونگ کا اجلاس جناح اسپتال کراچی میں پیپلز پیرامیڈیکل ونگ کی آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبر نیاز احمد خاصخیلی کی سربراہی میں ہوا جس میں تمام اضلاع سے آئے ہوئے سابقہ عہدے داروں نے شرکت کی۔

اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی کی طرف سے پیپلز پیرامیڈیکل ونگ تشکیل دیے جانے کے بعد کی صورتحال پرملازمین میں پائی جانے والی بے چینی کو ختم کرنے کے لیے صلاح مشورہ کیا گیا۔

اجلاس میں تمام اضلاع سے آئے ہوئے سابقہ عہدے داروں نے متفقہ طور پہ یہ فیصلہ کیا کہ پیپلز پیرا میڈیکل ونگ میں حاضر سروس ملازم کو عہدے دار بنایا جائے گا۔ پیرامیڈیکل کے عہدے داروں نے متفقہ طور پر قرارداد منظور کی کہ پیپلز پیرامیڈیکل ونگ میں عہدہ صرف حاضر سروس ملازم کو دیا جائے۔ یہ قرارداد پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، فریال تالپور اور صدر پیپلزپارٹی سندھ نثار کھوڑو کو پیش کی جائے گی۔

اجلاس میں سندھ میں تمام اسپتالوں میں پیرامیڈیکل اسٹاف کے لیے ٹائم اسکیل پروموشن اور ڈی پی سی کے حوالے سے بھی تفصیلاً بات چیت کی گئی، علاوہ ازیں پیپلز پیرامیڈیکل ونگ کی آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبر امداد سومروکی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہارافسوس اوردعائے مغفرت بھی کی گئی۔

پیپلزپیرامیڈیکل ونگ کے اجلاس میں غلام قادر راجپر نے خصوصی طور پر اپنی ٹیم کے ساتھ شرکت کی، ان کے علاوہ حسن پٹھان، اسد اللہ سامٹیو، امیر علی دیناری، ناصر خان، نذیرقادری، غلام علی میرانی اور دیگر عہدے دار بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

 





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں