ٹی وی اداکارہ اور میزبان جویریہ سعود نے ماؤں سے کہا ہے کہ لوگوں سے ملیں جلیں اور کم عمری سے ہی اپنی بچیوں کے رشتے تلاش کرنا شروع کردیا کریں۔
نجی چینل کو انٹرویو میں جویریہ سعود نے کہا کہ اگر گھر میں بیٹی کنواری رہ جائے اور شادی کی عمر نکل جائے تو اس میں قصوروار ماں بھی ہوتی ہے۔
ادکارہ نے کہا کہ عام مشاہدے کی بات ہے، بہت سی مائیں ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھی ہوتی ہیں کہ جب اللہ نے چاہا تو رشتہ ہوجائے گا۔
جویریہ سعود نے کہا کہ ان ماؤں کو چاہیے کہ خود بھی کوششیں کریں اور جب بچیاں چھوٹی ہوں تب سے ہی رشتے ڈھونڈنا شروع کردیں۔
ادکارہ نے کہا کہ ہر کام اللہ کی مرضی سے ہوتے ہیں لیکن جب تک نوالہ بناکر منہ تک نہ لایا جائے آپ کھانا نہیں کھا سکتے۔
جویریہ سعود نے یہ گفتگو اپنے ایک ڈرامے کے تناظر میں کی ہے جس کی وہ مصنفہ بھی ہیں۔
اس ڈرامے میں ایک ایسی لڑکی کو دکھایا گیا ہے جس کی شادی کی عمر نکل چکی ہے اور گھر میں دیگر بھابھیوں اور بہنوں کی کامیاب ازدواجی زندگی کو دیکھ دیکھ کر احساس محرومی کا شکار ہوگئی ہے۔